ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل رکن اسمبلی کی کار روک کر بی جےپی کارکنان نے کی نعرے بازی

بھٹکل رکن اسمبلی کی کار روک کر بی جےپی کارکنان نے کی نعرے بازی

Mon, 23 Apr 2018 22:29:07    S.O. News Service

بھٹکل:23/اپریل (ایس او نیوز)پیر کو جب دوحریف سیاسی پارٹیوں کے امیدوار پرچہ نامزدگی داخل کرنے اے سی دفتر پہنچے تو بی جے پی کارکنوں نے  کانگریس اُمیدوار اور بھٹکل رکن اسمبلی منکال وئیدیا کی کار کو  روک کر بی جے پی کے حق میں نعرے بازی شروع کردی۔ 

 کانگریس امیدوار منکال وئیدیا اے سی دفتر میں پہلے پہنچے تھے اور  اپنا پرچہ داخل کرنےمیں مصروف تھے تو اسی وقت بی جے پی امیدوار سنیل نایک بھی اپنےلیڈران کے ساتھ پرچہ داخل کرنے کے لئے اے سی دفتر پہنچے ۔ رکن اسمبلی منکال وئیدیا اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد جب  اپنی کار کے ذریعے واپس لوٹ رہے تھے  تو  قومی شاہراہ کے قریب انجمن کالج روڈ پر  پہلے سےموجود بی جےپی کے ہزاروں  کارکنان رکن اسمبلی منکال وئیدیا  کی کار کو روک کر وزیر اعظم نریندر مودی کے حق میں نعرے بازی شروع کردی۔ موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے  واردات  پر موجود پولس اور حفاظتی  اہلکار  فوری طور پر حرکت میں آگئے  اور بھیڑ کی شکل میں جمع  بی جے پی کارکنا ن کو  سڑک پر سے ہٹاکر  رکن اسمبلی کی کار کو جانےکے لئے راستہ کھولا۔

واقعہ کو لےکر رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے کہاکہ بی جےپی والوں نے ہمیشہ کی طرح اپنے رویے کا اظہار کیاہے۔ بھٹکل ہوناور حلقہ کے لوگ یہ سب کچھ دیکھ رہے ہیں، انتخابات میں وہی اس کا فیصلہ کریں گےاورمجھے اعتماد ہے کہ عوام صحیح فیصلہ کرتے ہیں۔


Share: